ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے اتر پردیش میں رام پور کے قریب راجیہ رانی
ایکسپریس کے ڈبے پٹری سے اترنے کے واقعہ کا آج تحقیقات کا حکم دیا۔مسٹر پربھو نے اعلی افسران کو موقع پر پہنچ کر تیز رفتار سے
راحت اور بچاؤ مہم چلائے جانے کے لئے کہا ہے۔ریلوے کے وزیر نے ٹوئٹر کرکے کہا، اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے
دیئے گئے ہیں اور اگر کوئی لاپرواہی ہوئی ہے تو اس کے قصورواروں کے خلاف
سخت کارروائی کی جائے گی۔